روم ، 20جولائی (رائٹر) اٹلی نے لیبیا کے ساحل پر صلاحیت سے زیادہ مہاجرین سے بھری ایک کشتی سے 3200لوگوں کو محفوظ بچا لیا ہے اور ایک لاش برآمد کی ہے۔
اٹلی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ
اسمگلروں نے مہاجرین سے بھری ہوئی 26کشتیاں اٹلی کی طرف بھیجی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ بچاو کے لئے تین اطالوی بحری جہازوں کو لگایا گیا اور ہر جہاز نے ایک ہزار سے زائد مہاجرین کو محفوظ طور پر بچالیا۔